16 اکتوبر 2012 - 20:30

کويت کے شہريوں نے سياسي امور ميں حصہ داري نہ ملنے پر احتجاجي مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: کويت ميں حکومت کي پاليسيوں سے ناراض لوگوں نے امير کويت کي پاليسيوں پر اپنا احتجاج کرنے کے لئے منگل کو مظاہرہ کيا جس ميں کويت کے بنيادي آئين ميں اصلاحات کا مطالبہ کيا –مظاہرے کے شرکاء نے کويت کے امير شيخ صباح احمد الصباح کي طرف سے ملک ميں جمہوريت کے مطالبے پر توجہ نہ ديئے جانے پر انہيں خبردار کيا

مظاہرين کا کہنا تھا کہ انتخابات کے قانون ميں تبديلي سے ملک ميں امن و امان کي صورتحال خراب ہوگي اور عوام و آل صباح خاندان کے درميان تعلقات ميں دوري بڑھے گے –کويت کي حکومت کے مخالفين نے اسي طرح پارليمنٹ کي عمارت کے باہر ايک دھرنا بھي ديا جس ميں مطالبہ کيا گيا کہ مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے لوگوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے - خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ منگل کو ہونے والا مظاہرہ گذشتہ ايک سال کے دوران سب سے وسيع مظاہرہ تھا -مظاہرين کا کہنا تھا کہ کويت ميں انتخابات منصفانہ اور شفاف نہيں ہوں گے اس لئے وہ ان انتخابات کا بائيکاٹ کريں گے –

.....

/169